Showing posts with label موبائیل. Show all posts
Showing posts with label موبائیل. Show all posts

Wednesday, 27 July 2016

​واٹس ایپ گروپس میں از خود ایڈ کرنے/ہونے کا طریقہ​

0 comments
واٹس ایپ گروپس میں از خود ایڈ کرنے/ہونے کا طریقہ
🖋 راہی حجازی

اگر آپ اپنے واٹس ایپ گروپ میں لوگوں کو ایڈ کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ سب کے نمبر الگ الگ سیو کرنا پھر انکو فردا فردا ایڈ کرنا بھی نہ پڑے، بلکہ لوگ خود بخود ایڈ ہوتے چلے جائیں تو ایسا ممکن ہے۔ کرنا بس یہ ہوگا کہ صرف ایک لنک تشکیل دینا ہوگا۔ اس کے بعد جو بھی گروپ میں ایڈ ہونے کا آرزومند ہوگا اسکو وہ لنک ارسال کردیا جائے۔ موصوف اُس لنک کو واٹس ایپ میں کھولیں گے اور از خود گروپ میں ایڈ ہوجائیں گے۔
لنک تشکیل دینے کیلئے آپکو ایک دوسرا واٹس ایپ بنام: پرائم واٹس ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔حجم چودہ ایم بی ہے۔ ڈاؤنلوڈ لنک
https://drive.google.com/file/d/0B3QqAJF9ZGWOMFVYQ0FwbWdRMVU/view?pref=2&pli=1
ڈاؤنلوڈ ہوجانے کے بعد موجودہ/پرانا واٹس ایپ؛ بیک اپ لیکر ان انسٹال کردیں

اب نیا واٹس ایپ/پرائم واٹس ایپ؛ ری اسٹور چیٹ کے اوپشن کو عمل میں لاتے ہوئے انسٹال کر لیجئے

انسٹال ہوجانے کے بعد اب اُس گروپ میں جائیے جس کے آپ ایڈمن ہیں اور جس کیلئے لنک تشکیل دینا چاہتے ہیں۔وہاں جب آپ add participant کو دبائیں گے تو سب سے اوپر invite to group via link نظر آئے گا، اسے پریس کیجئے۔ پھر کوپی لنک یا شیئر لنک پہ پریس کردیجئے۔کام ختم

یہاں کوئی سوال کرسکتا ہے کہ جناب! فرض کریں کہ ایک صاحب کو ہم نے لنک دیا۔ وہ اس لنک کو ٹیب کرتے ہوئے ہمارے گروپ میں ایڈ ہوگئے۔ مگر نکلا وہ ناکارہ بندہ۔ بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ گروپ کے اصول و ضوابط کی دن دھاڑے ڈنکے کی چوٹ پہ خلاف ورزی کرتا ہے۔ ایسے میں اسکو گروپ سے نکالا جائے گا تو کیسے نکالا جائے گا۔ نکالیں گے بھی اگر تو اسکے پاس وہ لنک محفوظ ہوگا۔ وہ اسے واٹس ایپ میں کھولتے ہوئے پھر گروپ میں آدھمکے گا۔۔۔ یوں تو وہ بلائے جاں بن جائے گا۔ اسکا کوئی حل.......... ؟؟ جی حل ہے۔ اور بہت سادہ حل ہے۔ جہاں ایڈمن نے ایک بار اسکو نکالا یعنی ری موو کیا،اب لنک اس کیلئے کار آمد نہیں رہے گا۔ وہ جب لنک کو پریس کرے گا تو لنک از خود اسکو اسکی اوقات یاد دلادے گا۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ بندہ اگر خود سے نکلا ہے تو وہ لنک کی مدد سے دوبارہ از خود ایڈ ہوسکتا ہے۔لیکن اگر نکالا (ری موو)گیا ہے تو اب یہ لنک اس کے حق میں ناکارہ ہے

انتباہ: خواتین کے حق میں بالخصوص اور حضرات کے حق میں بالعموم یہ انتباہ جاری کیا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنے گروپ کا لنک تشکیل دینا چاہتے ہیں تو پھر اس لنک کی حفاظت کرنا بھی آپکی ذمہ داری ہوگی۔ ہر ایرے غیرے، ٹِمّے بِھمّے، کہ و مہ کے ہتھے وہ لنک اگر لگا تو یاد رکھئے گا کہ وہ ٹما بھما گروپ ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ میں ایڈ ہوگا۔ ہرچند کہ اگلے لمحے میں آپ اسکو ری موو کرسکتے ہیں مگر گروپ کے جملہ ممبران کے نمبرز اسکی دسترس میں ہونگے۔۔۔۔ خواتین کے گروپس بالخصوص ہشیار باش

Tuesday, 19 July 2016

کلپ بورڈ

0 comments
کلپ بورڈ 

کلپ بورڈ ایک فیچر ہوتا ہے جس میں کاپی کیا ہوا مواد محفوظ رہتا ہے، کلپ بورڈ سے آپ پیسٹ کر سکتے ہیں۔اس میں الگ الگ کاپی پیسٹ سے نجات مل جاتی ہے۔ملٹی لنگ او کیبورڈ میں زیادہ سے زیادہ کاپی کیا ہوا مواد چھ تک محفوظ رہتا ہے ، جس سے سیری نہیں ہوتی، طبیعت میں ہل من مزید کا داعیہ رہتا ہے۔۔۔ یہ 👇 ایک تھرڈ پارٹی کلپ بورڈ ایپلیکیشن کا لنک ہے، اس میں کاپی کیا ہوا مواد ان لمیٹیڈ محفوظ کرنے کی سہولت بہم پہنچائی گئی ہے۔ شاندار فیچرز پر مشتمل ایپلیکیشن ہے یہ۔ بس خرابی اتنی سی ہے کہ فری نہیں ہے۔ایک سو انتالیس ہندوستانی سکہ رائج الوقت شوق کا مول ہے ۔ جو حضرات ایپ خرید کر استعمال کرنے کا شوق فرماتے ہوں ان کیلئے یہ قیمتی ارمغانِ پلے اسٹور ہے۔ 
ایپلیکیشن 👇
GET IT ON GOOGLE PLAY

موبائل کی ریم میں اضافہ کیسے کریں ✒ راہی حجازی

0 comments
موبائل کی ریم میں اضافہ کیسے کریں
 راہی حجازی

جن لوگوں کے موبائل کی ریم کم ہو جسکی وجہ سے موبائل رک رک کر چلتا ہو اور موبائل اعتبار کے موسم سے گذر چکا ہو، وارنٹی گارنٹی کی حدود سے نکل چکا ہو تو انکو چاہئے کہ اپنی ڈیوائس روٹ کرلیں یا کروالیں کہ روٹ کرنے کے بعد ریم کی مقدار میں اضافہ کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔۔۔ اضافہ کرنے کیلئے اپلیکیشن کا ڈاؤنلوڈ لنک 👇
Take a look at "ROEHSOFT RAM Expander (SWAP)" -https://play.google.com/store/apps/details…
طریقہ کار:
ایپلیکیشن اوپن کیجئے
سوائپ فائل میں وہ مقدار منتخب کیجئے جو آپ اضافہ میں رکھنا چاہتے ہیں
سوائپ نیس کو سو فیصد کر دیجئے
بالکل اوپر بائیں جانب سوائپ ایکٹیو کو پریس کردیں یا ٹک  لگا دیں۔ ٹک لگتے ہی اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔۔۔ بعد اضافہ ہو چکنے کے کلوز کو پریس کرتے ہوئے باہر آجائیں۔
اسکرین شاٹ منسلک تحریر کیا جارہا ہے
نوٹ: اپلیکیشن کے اجراء کیلئے موبائل کا روٹ شدہ ہونا لابدی ہے۔ ریم میں اضافہ اوفیشلی طور سے ایپلیکیشن کے علاوہ اور کہیں نظر نہیں آئے گا تاہم موبائل کا اسمود اور سبک خرام ہونا آپ بنفس نفیس محسوس کریں گے۔ بوقتِ اضافہء ریم گر کچھ اونچ نیچ ہوئی، تو راہی حجازی ذمہ دار نئی۔ سواری اپنے سامان کی خود حفاظت کرے کے قبیل سے: صارف اپنے موبائل کی خود حفاظت کرے۔

 مفت ایپلیکیشن کیلئے لنک 

Monday, 18 July 2016

ٹول بوکس - دیوارِ چمن سے زنداں تک ✒ راہی حجازی

0 comments
دیوارِ چمن سے زنداں تک
 راہی حجازی
حضرات قارئین کرام!
زیر نظر لنک ایک ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری لنک ہے، نام ہے اسکا ٹول بوکس۔ بعض موبائلوں میں یہ ایپلیکیشن موبائل کے ساتھ جہیز میں آتی ہے، بلٹ ان ۔ آپ کے موبائل میں اگر یہ پہلے سے ہو تو سبحان اللہ سبحان اللہ، نہ ہو تو پلے اسٹور زندہ آباد ۔۔۔۔۔۔۔ کام اس ایپ کا یہ ہے کہ اس میں ایسی پانچ ایپلیکیشنز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جنکو آپ ہمہ وقت اپنے سامنے رکھنا چاہتے ہوں، جنکی ضرورت بار بار اور بکثرت پڑتی ہو۔ انتخاب کر چکنے کے بعد آپ خواہ واٹس ایپ پر ہوں یا فیس بک پر، ویڈیو دیکھ رہے ہوں یا اوڈیو سن رہے ہوں،دیوار چمن پر ہوں یا زنداں میں، مقتل میں ہوں یا گلزار میں،بخاریٰ میں ہوں یا سمرقند میں،کشمیر میں ہوں یا کنیا کماری میں،کراچی میں ہوں یا پشاور میں، ہر سفر میں آپ کا ہم سفر:"‌‌ایئر ٹیل" کے قبیل سے: ہر مقام و مکان میں آپ کا ہم سفر ‌‌"‌‌ٹول بوکس" ہوجاتا ہے۔ راہِ سرفنگ میں اگر ٹول بوکس کی معیت حاصل ہوجائے تو پھر سب لغات اور سارے ٹرانسلیٹرز اطلاقئے بایں معنی مسترد ہوجاتے ہیں کہ اب آپکو مستقلا اور باھتمام موبائل کے ایپلیکیشنز مینو میں جاکر مطلوبہ ایپ اولا ڈھونڈھنے ثانیا کھولنے کی ضرورت نہیں رہتی،نہیں نہیں مردانِ ہوش، ٹول بوکس ہے ناں بوس، بس ٹول بوکس کھڑکھڑائیے اور مطلوبہ ایپ: اون د اسپاٹ نظر کے سامنے پائیے۔ مثال کے طور سے آپ کسی کتاب کا مطالعہ فرما رہے ہیں، اثناء مطالعہ کسی لفظ کی تعلق سے لغت و ڈکشنری دیکھنی ناگزیر و لابدی ہوگئی تو لغت دیکھنے کیلئے باقاعدہ کتاب سے باہر نکل کر پھر ایپلیکیشنز مینو میں جاکر ڈھیر ساری ایپلیکیشنز میں مطلوبہ "قاموسی اطلاقیہ"کھولنے کی ضرورت نہیں ہے، بس جہاں ہیں وہیں ٹول بوکس کے آئیکون کو پریس کیجئے، قاموسی اطلاقیہ فورا سامنے، لفظ دیکھا، معا بعد کتاب پر واپس، مطالعہ پھر شروع۔ یوں آپ بہت سا وقت (جوکہ سونے سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے، اثمن من الذھب) بچا لے جائیں گے۔ ہاں یہ امر ضرور لازمی ہے کہ جن ایپلیکیشنز کو آپ کے نزدیک ترجیحی بنیادوں پر تقدم حاصل ہے انکو منتخب کرنے اور ان پہ ٹک  لگانے کا مرحلہ شوق آپ کو خود طے کرنا ہوگا، اس میں راہی حجازی آپکی کوئی مدد نہیں کرسکے گا۔ ایک بار منتخب کرنے کے بعد تغیر و تبدل کرنا چاہیں تو ایپلیکیشن اسکی بھی اجازت دیتی ہے
نوٹ: دو اسکرین شاٹ منسلک تحریر کئے جارہے ہیں۔ ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک : https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fplay.google.com%2Fstore%2Fapps%2Fdetails%3Fid%3Dcom.toolbox.shortcuts&h=oAQEhDS39

ایسا ضدی ہے پرندہ کہ اڑا بھی نہ سکوں ✒ راہی حجازی

0 comments
ایسا ضدی ہے پرندہ کہ اڑا بھی نہ سکوں
 راہی حجازی

موبائل استعمال کرنے والے یہ بھلی بھانتی جانتے ہونگے کہ دروان استعمال موبائل میں کچرا جمع ہوتا رہتا ہے جس پر وقتا فوقتا جھاڑو مارنا پڑتا ہے اور آپ کیشڈ ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرتے رہتے بھی ہونگے۔ بعض موبائلوں میں کچرے ہی کے تعلق سے ایک اور فائل بنام: تھمب نیل thumbnail ڈیرا ڈال لیتی ہے، فون میموری کی اچھی خاصی مقدار یہ جناب تھمب نیل باپ کا مال سمجھ کر پی جاتا ہے۔ دیکھئے اسکرین شاٹ ایک۔ آپ کہیں گے کہ اس میں پریشان ہونے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ڈیلیٹ مارئیے ناں سیدھا اسکو ! جی مکرمی ڈیلیٹ تو ماردیں مگر یہ ایسا ضدی، ڈھیٹ، ہٹیلا اور اڑیل ہے کہ ڈیلیٹ مارنے کے کچھ وقت بعد ہی پھر اپنی پوری آب و تاب اور قاتلانہ ادا کے ساتھ آ دھمکتا ہے ۔ بندہ ڈیلیٹ مارتے مارتے تھک جاتا ہے مگر یہ آب حیات نوش واپس آنے سے نہیں تھکتا، حتی کہ مقامات ِمسخ و ڈیلیٹنگ میں ایک مقام یہ بھی آتا ہے کہ بندہ یہ سوچنے لگتا ہے کہ محاورہ: جبل گردد جبلت نگردد کو تبدیل کرکے جبل گردد تھمب نیل نگردد کردیا جانا چاہئے۔ خود کلامی کے سے انداز میں گویا ہوتا ہے کہ زمیں ٹل جائے مگر یہ نہ ٹلے۔اجنبی خواہشیں سینے میں دبا بھی نہ سکوں،ایسے ضدی ہیں پرندے کہ اڑا بھی نہ سکوں۔۔۔۔۔۔ اسکرین شاٹ ایک کی مدد لیتے ہوئے آپ بھی اپنے موبائل کی سیٹنگ (موبائل سیٹنگ، پھر اسٹوریج، پھر مسلینئس فائلز Miscellaneous files) میں ایک نظر ڈال لیں کہ موصوف آپکی ڈیوائس میں تشریف فرما ہیں یا نہیں؟ خوشا نصیبی سے اگر نہ ہوں تو پھر شکر کا دوگانہ بنتا ہے جی۔😉 اور سیہ بختی سے اگر ہوں تو پھر یہ پوسٹ آپ کیلئے ہے کہ اس میں موصوف کا حل بیان کیا گیا ہے، حل معمولی سا ہے۔ وہ یہ کہ چونکہ یہ ضدی پرندہ ہے اڑانے سے بھی نہیں اڑے گا، اس لئے اسکی جگہ اپنا پرندہ سرکاری ملازم کی طرح بٹھا دینا ہے اور بس، اصطلاحی زبان میں ریپلیس کردینا ہے۔ ریپلیس کردینے کے بعد موصوف کی حالت اگر آپ دیکھنا چاہیں تو اس کیلئے اسکرین شاٹ دو ملاحظہ فرماکر پستی کا حد سے گذرنا دیکھیں۔تھمب نیل کی یہ حالت زار دیکھ کر ہر بُنِ مو سے، روئیں روئیں سے، انگ انگ سے جو خوشی پھوٹی پڑتی ہے اسکو لفظوں کی گرفت میں نہیں لایا جاسکتا۔ ریپلیس کرنے کا یہ طریقہ روٹ شدہ موبائل اور غیر روٹ شدہ موبائل کے باب میں جزوی اور معمولی سا فرق رکھتا ہے۔ آپ اپنے موبائل کے کرنٹ اسٹیٹس کے اعتبار سے ذیل میں بیان کئے جانے والے عمل اور پروسیجر کو انجام دے لیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غیر روٹ شدہ موبائل کیلئے 👇
سب سے پہلے ESFileExplorer کھولیں۔۔۔ ڈاؤنلوڈ اگر نہ کررکھا ہو تو پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک 👇
ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اب ESFileExplorer کھولیں اور فون کی میموری میں پہنچ کر DCIM کا فولڈر تلاش کریں
اس DCIM کے فولڈر میں یہ تھمب نیل کا فولڈر ملے گا، اسے ڈیلیٹ کردیں
ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسی DCIM کے فولڈر نیچے بائیں جانب نظر آنے والے NEW کے اوپشن کو پریس کرتے ہوئے ایک فائل بنام:
.thumbnails
ترتیب دیں۔۔۔ واضح رہے فائل ترتیب دینی ہے فولڈر نہیں
بس کام ختم۔ ایپلیکیشن سے باہر آجائیں۔اسکرین شاٹس کی مدد سے اگر اس عمل کو سمجھنا چاہیں تو اس کیلئے ذیل کے لنک کو کلکلائیے:
[Delete thumbnails folder: For non rooted phone users.] is good,have a look at it! http://www.teckday.com/p/delete-thumbnails-folder-for-non-r…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روٹ شدہ شدہ موبائل کیلئے 👇
روٹ براؤزر کھولیں، اگر ڈاؤنلوڈ نہ کررکھا ہو تو پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک 👇
روٹ براؤزر کھولنے کے بعد اسٹوریج میں جائیں
فون کی میموری میں جاتے ہوئے آپ بھی DCIM کا فولڈر تلاش کریں
مل جائے تو اس میں موجود .thumbnails کا فولڈر ڈیلیٹ کردیں۔ پھر اسی فولڈ میں new کے بٹن کو پریس کرتے ہوئے ایک نئی فائل بنام
.thumbnails
ترتیب دیں(آئی رپیٹ: فائل، نہ کہ فولڈ ) بس کام ختم۔ایپلیکیشن سے باہر آجائیں۔ اسکرین شاٹس کی مدد سے اگر آپ بھی اس عمل کو سمجھنا چاہیں تو اس کیلئے ذیل کے لنک کو کلکلائیے:


[Delete thumbnails folder permanently: For Rooted phone users.] is good,have a look at it! http://www.teckday.com/p/delete-thumbnails-folder-permanent…

گولڈن ڈکشنری - GoldenDict Free ✒ راہی حجازی

0 comments
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہوں جسے؟
مفتیان کرام اور علمائے عظام متوجے ہوں
 راہی حجازی
مکتبہ جبریل استعمال کرنے والے اس مکتبے کی افادیت اور ہمہ گیری سے واقف ہی ہونگے، بڑے خاصے کا مکتبہ ہے یہ۔کمپیوٹر پر تو اسکے استعمال میں کوئی مسئلہ نہیں کہ کمپیوٹر بڑے تن و توش کی ڈیوائس ہوتا ہے، لیکن موبائل پر اس مکتبے کے استعمال میں جزوی مسائل ہیں کہ اسکو تقریبا بارہ جی بی چاہئے ہوتی ہے جن میں چار جی بی لازما یہ فون میموری کی استعمال کرے گا۔ بڑے موبائل تو اسکا لوڈ اٹھا سکتے ہیں، ناز و غمزہ برداشت کرسکتے ہیں مگر چھوٹے موبائلوں کے تو پھیپھڑے ہی بول جاتے ہیں اور آنتیں آیت الکرسی پڑھنے لگتی ہیں۔ اس پریشانی کے حل کیلئے مکتبہ جبریل والوں سے رابطہ کیا،ان سے پوچھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ صرف اردو فتاوی کی فہرست کی بی جی ایل فائل بن جائے اور اس فہرست کی فائل کو موبائل پر چلا لیا جائے؟؟! ظاہر ہے صرف فہرست کی فائل ہونے کی وجہ سے حجم کافی کم ہوجائے گا۔اس فہرست کی مدد سے مسئلہ اتنا تلاش کرلیا جائے گا کہ وہ کس کتاب میں ہے اور کیا نمبر اسکی جلد اور صفحے کا ہے۔ پھر جسکو وہ مسئلہ دیکھنا ہوگا وہ کاغذی کتاب میں دیکھ لے گا یا کتاب بصیغہ پی ڈی ایف موبائل میں ہوگی تو اس میں دیکھ لے گا۔ فرمانے لگے ہاں ممکن ہے، اور تھوڑی دیر بعد فہرستِ فتاوی کی بی جی ایل فائل جوکہ صرف پانچ ایم بی پر مشتمل تھی ارسال کردی۔ ڈاؤنلوڈ کرکے جو گولڈن ڈکشنری میں فائل چلائی تو نتیجہ حسب منشا آیا۔ آپ بھی درج ذیل عمل اور پروسیجر کو انجام دیکر چیک کرسکتے ہیں۔
❶ سب سے پہلے گولڈن ڈکشنری انسٹال کرنی ہوگی۔ لنک 👇
❷ انسٹال ہوجانے کے بعد گولڈن ڈکشنری ایپ کو ایک بار اوپن کریں اور کلوز کو پریس کرتے ہوئے باہر آجائیں
❸ فہرستِ فتاوی کی یہ فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔
(جن حضرات کے موبائل میں گولڈن ڈکشنری پہلے سے انسٹال ہے انکا عمل اور پروسیجر یہیں: شق نمبر ❸ سے شروع ہوگا ) فہرست فتاوی فائل کا لنک 👇
❹ فہرست فتاوی کی فائل ڈاؤنلوڈ ہوجانے کے بعد اس فائل کو گولڈن ڈکٹ (GoldenDict) نامی فولڈر میں موو کردیں۔۔۔ گولڈن ڈکٹ GoldenDict فولڈر فون میموری میں ملے گا
❺ موو کرنے کے بعد گولڈن ڈکشنری ایپ کو پھر کھولیں، اور نیچے بائیں طرف نظر آنے والے پروسیڈ proceed کو تھپتھپائیں اور جب تک ڈن done لکھا ہوا نہ آجائے تب تک انتظار کریں
❻ ڈن done آجانے کے بعد اب اردو کیبورڈ سے مسئلہ لکھیئے اور سرچ کیجئے
GET IT ON GOOGLE PLAY