Monday, 18 July 2016

ٹول بوکس - دیوارِ چمن سے زنداں تک ✒ راہی حجازی

0 comments
دیوارِ چمن سے زنداں تک
 راہی حجازی
حضرات قارئین کرام!
زیر نظر لنک ایک ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری لنک ہے، نام ہے اسکا ٹول بوکس۔ بعض موبائلوں میں یہ ایپلیکیشن موبائل کے ساتھ جہیز میں آتی ہے، بلٹ ان ۔ آپ کے موبائل میں اگر یہ پہلے سے ہو تو سبحان اللہ سبحان اللہ، نہ ہو تو پلے اسٹور زندہ آباد ۔۔۔۔۔۔۔ کام اس ایپ کا یہ ہے کہ اس میں ایسی پانچ ایپلیکیشنز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جنکو آپ ہمہ وقت اپنے سامنے رکھنا چاہتے ہوں، جنکی ضرورت بار بار اور بکثرت پڑتی ہو۔ انتخاب کر چکنے کے بعد آپ خواہ واٹس ایپ پر ہوں یا فیس بک پر، ویڈیو دیکھ رہے ہوں یا اوڈیو سن رہے ہوں،دیوار چمن پر ہوں یا زنداں میں، مقتل میں ہوں یا گلزار میں،بخاریٰ میں ہوں یا سمرقند میں،کشمیر میں ہوں یا کنیا کماری میں،کراچی میں ہوں یا پشاور میں، ہر سفر میں آپ کا ہم سفر:"‌‌ایئر ٹیل" کے قبیل سے: ہر مقام و مکان میں آپ کا ہم سفر ‌‌"‌‌ٹول بوکس" ہوجاتا ہے۔ راہِ سرفنگ میں اگر ٹول بوکس کی معیت حاصل ہوجائے تو پھر سب لغات اور سارے ٹرانسلیٹرز اطلاقئے بایں معنی مسترد ہوجاتے ہیں کہ اب آپکو مستقلا اور باھتمام موبائل کے ایپلیکیشنز مینو میں جاکر مطلوبہ ایپ اولا ڈھونڈھنے ثانیا کھولنے کی ضرورت نہیں رہتی،نہیں نہیں مردانِ ہوش، ٹول بوکس ہے ناں بوس، بس ٹول بوکس کھڑکھڑائیے اور مطلوبہ ایپ: اون د اسپاٹ نظر کے سامنے پائیے۔ مثال کے طور سے آپ کسی کتاب کا مطالعہ فرما رہے ہیں، اثناء مطالعہ کسی لفظ کی تعلق سے لغت و ڈکشنری دیکھنی ناگزیر و لابدی ہوگئی تو لغت دیکھنے کیلئے باقاعدہ کتاب سے باہر نکل کر پھر ایپلیکیشنز مینو میں جاکر ڈھیر ساری ایپلیکیشنز میں مطلوبہ "قاموسی اطلاقیہ"کھولنے کی ضرورت نہیں ہے، بس جہاں ہیں وہیں ٹول بوکس کے آئیکون کو پریس کیجئے، قاموسی اطلاقیہ فورا سامنے، لفظ دیکھا، معا بعد کتاب پر واپس، مطالعہ پھر شروع۔ یوں آپ بہت سا وقت (جوکہ سونے سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے، اثمن من الذھب) بچا لے جائیں گے۔ ہاں یہ امر ضرور لازمی ہے کہ جن ایپلیکیشنز کو آپ کے نزدیک ترجیحی بنیادوں پر تقدم حاصل ہے انکو منتخب کرنے اور ان پہ ٹک  لگانے کا مرحلہ شوق آپ کو خود طے کرنا ہوگا، اس میں راہی حجازی آپکی کوئی مدد نہیں کرسکے گا۔ ایک بار منتخب کرنے کے بعد تغیر و تبدل کرنا چاہیں تو ایپلیکیشن اسکی بھی اجازت دیتی ہے
نوٹ: دو اسکرین شاٹ منسلک تحریر کئے جارہے ہیں۔ ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک : https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fplay.google.com%2Fstore%2Fapps%2Fdetails%3Fid%3Dcom.toolbox.shortcuts&h=oAQEhDS39

ایسا ضدی ہے پرندہ کہ اڑا بھی نہ سکوں ✒ راہی حجازی

0 comments
ایسا ضدی ہے پرندہ کہ اڑا بھی نہ سکوں
 راہی حجازی

موبائل استعمال کرنے والے یہ بھلی بھانتی جانتے ہونگے کہ دروان استعمال موبائل میں کچرا جمع ہوتا رہتا ہے جس پر وقتا فوقتا جھاڑو مارنا پڑتا ہے اور آپ کیشڈ ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرتے رہتے بھی ہونگے۔ بعض موبائلوں میں کچرے ہی کے تعلق سے ایک اور فائل بنام: تھمب نیل thumbnail ڈیرا ڈال لیتی ہے، فون میموری کی اچھی خاصی مقدار یہ جناب تھمب نیل باپ کا مال سمجھ کر پی جاتا ہے۔ دیکھئے اسکرین شاٹ ایک۔ آپ کہیں گے کہ اس میں پریشان ہونے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ڈیلیٹ مارئیے ناں سیدھا اسکو ! جی مکرمی ڈیلیٹ تو ماردیں مگر یہ ایسا ضدی، ڈھیٹ، ہٹیلا اور اڑیل ہے کہ ڈیلیٹ مارنے کے کچھ وقت بعد ہی پھر اپنی پوری آب و تاب اور قاتلانہ ادا کے ساتھ آ دھمکتا ہے ۔ بندہ ڈیلیٹ مارتے مارتے تھک جاتا ہے مگر یہ آب حیات نوش واپس آنے سے نہیں تھکتا، حتی کہ مقامات ِمسخ و ڈیلیٹنگ میں ایک مقام یہ بھی آتا ہے کہ بندہ یہ سوچنے لگتا ہے کہ محاورہ: جبل گردد جبلت نگردد کو تبدیل کرکے جبل گردد تھمب نیل نگردد کردیا جانا چاہئے۔ خود کلامی کے سے انداز میں گویا ہوتا ہے کہ زمیں ٹل جائے مگر یہ نہ ٹلے۔اجنبی خواہشیں سینے میں دبا بھی نہ سکوں،ایسے ضدی ہیں پرندے کہ اڑا بھی نہ سکوں۔۔۔۔۔۔ اسکرین شاٹ ایک کی مدد لیتے ہوئے آپ بھی اپنے موبائل کی سیٹنگ (موبائل سیٹنگ، پھر اسٹوریج، پھر مسلینئس فائلز Miscellaneous files) میں ایک نظر ڈال لیں کہ موصوف آپکی ڈیوائس میں تشریف فرما ہیں یا نہیں؟ خوشا نصیبی سے اگر نہ ہوں تو پھر شکر کا دوگانہ بنتا ہے جی۔😉 اور سیہ بختی سے اگر ہوں تو پھر یہ پوسٹ آپ کیلئے ہے کہ اس میں موصوف کا حل بیان کیا گیا ہے، حل معمولی سا ہے۔ وہ یہ کہ چونکہ یہ ضدی پرندہ ہے اڑانے سے بھی نہیں اڑے گا، اس لئے اسکی جگہ اپنا پرندہ سرکاری ملازم کی طرح بٹھا دینا ہے اور بس، اصطلاحی زبان میں ریپلیس کردینا ہے۔ ریپلیس کردینے کے بعد موصوف کی حالت اگر آپ دیکھنا چاہیں تو اس کیلئے اسکرین شاٹ دو ملاحظہ فرماکر پستی کا حد سے گذرنا دیکھیں۔تھمب نیل کی یہ حالت زار دیکھ کر ہر بُنِ مو سے، روئیں روئیں سے، انگ انگ سے جو خوشی پھوٹی پڑتی ہے اسکو لفظوں کی گرفت میں نہیں لایا جاسکتا۔ ریپلیس کرنے کا یہ طریقہ روٹ شدہ موبائل اور غیر روٹ شدہ موبائل کے باب میں جزوی اور معمولی سا فرق رکھتا ہے۔ آپ اپنے موبائل کے کرنٹ اسٹیٹس کے اعتبار سے ذیل میں بیان کئے جانے والے عمل اور پروسیجر کو انجام دے لیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غیر روٹ شدہ موبائل کیلئے 👇
سب سے پہلے ESFileExplorer کھولیں۔۔۔ ڈاؤنلوڈ اگر نہ کررکھا ہو تو پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک 👇
ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اب ESFileExplorer کھولیں اور فون کی میموری میں پہنچ کر DCIM کا فولڈر تلاش کریں
اس DCIM کے فولڈر میں یہ تھمب نیل کا فولڈر ملے گا، اسے ڈیلیٹ کردیں
ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسی DCIM کے فولڈر نیچے بائیں جانب نظر آنے والے NEW کے اوپشن کو پریس کرتے ہوئے ایک فائل بنام:
.thumbnails
ترتیب دیں۔۔۔ واضح رہے فائل ترتیب دینی ہے فولڈر نہیں
بس کام ختم۔ ایپلیکیشن سے باہر آجائیں۔اسکرین شاٹس کی مدد سے اگر اس عمل کو سمجھنا چاہیں تو اس کیلئے ذیل کے لنک کو کلکلائیے:
[Delete thumbnails folder: For non rooted phone users.] is good,have a look at it! http://www.teckday.com/p/delete-thumbnails-folder-for-non-r…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روٹ شدہ شدہ موبائل کیلئے 👇
روٹ براؤزر کھولیں، اگر ڈاؤنلوڈ نہ کررکھا ہو تو پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک 👇
روٹ براؤزر کھولنے کے بعد اسٹوریج میں جائیں
فون کی میموری میں جاتے ہوئے آپ بھی DCIM کا فولڈر تلاش کریں
مل جائے تو اس میں موجود .thumbnails کا فولڈر ڈیلیٹ کردیں۔ پھر اسی فولڈ میں new کے بٹن کو پریس کرتے ہوئے ایک نئی فائل بنام
.thumbnails
ترتیب دیں(آئی رپیٹ: فائل، نہ کہ فولڈ ) بس کام ختم۔ایپلیکیشن سے باہر آجائیں۔ اسکرین شاٹس کی مدد سے اگر آپ بھی اس عمل کو سمجھنا چاہیں تو اس کیلئے ذیل کے لنک کو کلکلائیے:


[Delete thumbnails folder permanently: For Rooted phone users.] is good,have a look at it! http://www.teckday.com/p/delete-thumbnails-folder-permanent…

گولڈن ڈکشنری - GoldenDict Free ✒ راہی حجازی

0 comments
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہوں جسے؟
مفتیان کرام اور علمائے عظام متوجے ہوں
 راہی حجازی
مکتبہ جبریل استعمال کرنے والے اس مکتبے کی افادیت اور ہمہ گیری سے واقف ہی ہونگے، بڑے خاصے کا مکتبہ ہے یہ۔کمپیوٹر پر تو اسکے استعمال میں کوئی مسئلہ نہیں کہ کمپیوٹر بڑے تن و توش کی ڈیوائس ہوتا ہے، لیکن موبائل پر اس مکتبے کے استعمال میں جزوی مسائل ہیں کہ اسکو تقریبا بارہ جی بی چاہئے ہوتی ہے جن میں چار جی بی لازما یہ فون میموری کی استعمال کرے گا۔ بڑے موبائل تو اسکا لوڈ اٹھا سکتے ہیں، ناز و غمزہ برداشت کرسکتے ہیں مگر چھوٹے موبائلوں کے تو پھیپھڑے ہی بول جاتے ہیں اور آنتیں آیت الکرسی پڑھنے لگتی ہیں۔ اس پریشانی کے حل کیلئے مکتبہ جبریل والوں سے رابطہ کیا،ان سے پوچھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ صرف اردو فتاوی کی فہرست کی بی جی ایل فائل بن جائے اور اس فہرست کی فائل کو موبائل پر چلا لیا جائے؟؟! ظاہر ہے صرف فہرست کی فائل ہونے کی وجہ سے حجم کافی کم ہوجائے گا۔اس فہرست کی مدد سے مسئلہ اتنا تلاش کرلیا جائے گا کہ وہ کس کتاب میں ہے اور کیا نمبر اسکی جلد اور صفحے کا ہے۔ پھر جسکو وہ مسئلہ دیکھنا ہوگا وہ کاغذی کتاب میں دیکھ لے گا یا کتاب بصیغہ پی ڈی ایف موبائل میں ہوگی تو اس میں دیکھ لے گا۔ فرمانے لگے ہاں ممکن ہے، اور تھوڑی دیر بعد فہرستِ فتاوی کی بی جی ایل فائل جوکہ صرف پانچ ایم بی پر مشتمل تھی ارسال کردی۔ ڈاؤنلوڈ کرکے جو گولڈن ڈکشنری میں فائل چلائی تو نتیجہ حسب منشا آیا۔ آپ بھی درج ذیل عمل اور پروسیجر کو انجام دیکر چیک کرسکتے ہیں۔
❶ سب سے پہلے گولڈن ڈکشنری انسٹال کرنی ہوگی۔ لنک 👇
❷ انسٹال ہوجانے کے بعد گولڈن ڈکشنری ایپ کو ایک بار اوپن کریں اور کلوز کو پریس کرتے ہوئے باہر آجائیں
❸ فہرستِ فتاوی کی یہ فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔
(جن حضرات کے موبائل میں گولڈن ڈکشنری پہلے سے انسٹال ہے انکا عمل اور پروسیجر یہیں: شق نمبر ❸ سے شروع ہوگا ) فہرست فتاوی فائل کا لنک 👇
❹ فہرست فتاوی کی فائل ڈاؤنلوڈ ہوجانے کے بعد اس فائل کو گولڈن ڈکٹ (GoldenDict) نامی فولڈر میں موو کردیں۔۔۔ گولڈن ڈکٹ GoldenDict فولڈر فون میموری میں ملے گا
❺ موو کرنے کے بعد گولڈن ڈکشنری ایپ کو پھر کھولیں، اور نیچے بائیں طرف نظر آنے والے پروسیڈ proceed کو تھپتھپائیں اور جب تک ڈن done لکھا ہوا نہ آجائے تب تک انتظار کریں
❻ ڈن done آجانے کے بعد اب اردو کیبورڈ سے مسئلہ لکھیئے اور سرچ کیجئے
GET IT ON GOOGLE PLAY

عملِ امیدوارِ مغفرت ✒ راہی حجازی

0 comments
عملِ امیدوارِ مغفرت
 راہی حجازی

بعد نماز جمعہ چچا چھکن سے ملاقات ہوئی۔۔۔ علیک سلیک ہوئی، خیر خبر دریافت کی، وقت گذاری کی باتیں کرتے ہوئے گھر کی طرف رواں دواں ہوئے۔ چچا کے علم و عمل سے استفادہ کرنے کی غرض سے ہم نے ان سے سوال کہ :چچا جان! ایک بات پوچھنی تھی؟
چچا چھکن: جی فرماؤ!
میں: سب جانتے ہیں کہ آج نہیں تو کل،دیر سویر ہم سبھوں کو خدائے کن فکاں کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کوئی عمل آپکا ایسا ہے جسے بارگاہ ذو الجلال و الاکرام میں پیش کیا جاسکے؟
چچا چھکن:(کچھ توقف کے بعد) ہاں.....!!! دو عمل ہیں جن پر امیدِ مغفرت ہے!
میں :(شوق و اشتیاق کی تصویر بن کر) کیا کیا؟؟؟
چچا چھکن: ایک یہ کہ فیس بک پر میں نے کبھی کوئی گروپ نہیں بنایا۔ ظاہر ہے جب بنایا ہی نہيں تو لوگوں کو انکی مرضی کے خلاف بھی ایڈ نہیں کیا ہوگا اور مرضی کے بنا بھی نہیں۔ ایک عمل تو یہ ہوا.......... دوسرا یہ کہ اپنی پوسٹوں یا تصاویر وغیرہ پر ٹیگ کرکے لوگوں کی زندگی کتی نہیں کی،عذاب نہیں بنائی، جب میں ہی کسی کیلئے عذاب نہیں بنا اور رحم،گو اپنے منھ جیسا ہی سہی،کرتا رہا تو اللہ رب العزت تو رحمت و رأفت کا سرچشمہ ہیں، آبشار ہیں بیٹے!

جاری مجری صحیح ✒ راہی حجازی

0 comments
جاری مجری صحیح
 راہی حجازی

ہمارے چچا چھکن جو پرانی وضع کے اور سادہ سی تعلیم حاصل کئے ہوئے ہیں انکو ہم نے چھیڑنے کی غرض سے پوچھا کہ چچا جان یہ جاری مجری صحیح کسے کہتے ہیں؟؟.......... فرمایا: جیسے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پہلے خلیفہ ہیں، دو سال انکی مدت خلافت ہے، ان کے انتقال کے بعد انکے جانشین حضرت عمر رضی اللہ عنہ بنائے گئے۔ اسے کہیں گے جاری مجری صحیح

سامانِ مغفرت دے گیا وہ ✒ راہی حجازی

0 comments
سامانِ مغفرت دے گیا وہ
 راہی حجازی

ہم تیز تیز قدموں سے چلتے چچا چھکن کے گھر کی طرف چلے جارہے تھے۔ گھر پہنچا ہی چاہتے تھے کہ سامنے سے چچا چھکن اشیائے خورد و نوش کا تھیلہ اٹھائے نظر آئے۔ حاضر خدمت ہوکر ہم نے سلام کیا آپ نے دعائیں دیں۔ پوچھا: میاں صاحب زادے اس وقت ادھر کیسے؟؟ آنکھیں بھی تمہاری آب رسیدہ ہیں۔گھر میں سب خیریت ہے؟ ہم نے کہا جی چچا جان الحمد للہ سب بخیر ہے۔ حاضر خدمت ہونے کا مقصد یہ ہے کہ کچھ دن قبل ہم نے آپ سے سوال کیا تھا آپ کے ایسے عمل کے بارے میں جسے اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا جاسکے جسکا بڑا شاندار فکاہیہ جواب آپ نے مرحمت فرمایا تھا۔ کیا یہی سوال آپ ہم سے دریافت نہیں فرمائیں گے؟؟ کیا آپ ہمارا وہ عمل جاننا نہیں چاہیں گے؟؟؟ ہاں ہاں۔۔۔۔۔ کیوں نہیں!! ضرور بالضرور جاننا چاہیں گے برخوردار! کہو.......... چچا جان! اللہ نے اگر ہم سے پوچھا تو عرض گذار ہونگے کہ ائے صاحبِ فرمان عالی: قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی..........!!! ذاتی عمل تو کوئی ایسا نہیں ہے، ہاں ان گناہ گار آنکھوں نے ممتاز قادری ــــــ مغفور له و شہید ان شاء اللہ ــــــ کے چہرہ پُرنور کی زیارت اور انکے سفر آخرت میں تخیلی شرکت ضرور کی ہے، چچا جان نے پوچھا کہ فیس بکی زیارت تو سمجھ میں آئی یہ تخیلی زیارت کس طور ؟؟.......... بایں طور کہ ظہر کی نماز سے عصر کی اذان تک آپکا خادم یہ تخیل کئے ایصال ثواب کرتے ہوئے بیٹھا رہا کہ ایک ہندوستانی بھی لیاقت آباد کے اُس میدان میں سر بگریبان و آشفتہ حال حاضر ہے

یہ سن چچا چھکن نے اشیائے خورد و نوش کا تھیلہ نیچے رکھا، پیشانی کو بوسہ دیا، جیب سے سو روپے کا کرارا نوٹ نکالا، نذر کیا اور دونوں شانوں پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: زندہ آباد میاں صاحب زادے زندہ آباد.......... بازی لے گئے تم.......... ہمارا بھی دھیان رکھنا بیٹے!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زندگی نام اسی موج بے تاب کا ہے،میکدے سے جو اٹھے،دار و رسن تک پہنچے

ساحلِ مراد کے پار ✒ راہی حجازی

0 comments
ساحلِ مراد کے پار
 راہی حجازی
دن بھر روزہ، رات بھر تہجد گذاری و آہ و زاری و نعت خوانی کے بعد،سر پر عمامہ اور عمامے پر نعلین شریفین کی کلغی و طرہ و اتاقہ سجائے،زہد و اتقا،عفاف و قناعت اور صلاح و تقوی کے اثرات لئے وہ جس سج دھج کے ساتھ مقتل کی طرف گیا اس نے نہ صرف شان کو سلامتی عطا کی بلکہ یہ سلامتیِ شان اسکی قدم بوسی کرتی،تبرک و تیمن حاصل کرتی اور اپنے سر پر دستِ شفقت رکھنے کی بے طرح آرزو اور منت کرتی نظر آئی۔۔۔۔۔۔یہ رشکِ علماء و صلحاء و اولیاء و مشائخ سج دھج ایسی تھی جو عاشق زار کی ہمہ گیر اور بے پناہ محبوبیت و مقبولیت کا نقش دوام بن گئی اور تا صبح قیامت بنی رہے گی۔ ڈھیروں سلام اس پر جو طوفانوں سے رشتہ استوار کرکے سب جزیرے مسترد کر درست سمتِ سفر میں کشتیِ جاں کو کھیتا ہوا ساحل ِمراد کے پار جا اترا ۔۔۔۔ ان شاء اللہ ان شاء اللہ ۔۔۔ اللھم اغفر له و ارحمه و ارفع درجته فی جنتک