ایک انار سو بیمار
🖋 راہی حجازی
موبائل کے صارفین شیئر اٹ نامی ایپلیکیشن کے بارے میں جانتے ہی ہونگے۔ اس ایپلیکیشن کی مدد سے فائلیں سبک خرامی سے ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں منتقل کی جاتی ہیں۔ مگر بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انار ایک ہوتا ہے اور بیمار سو۔ فائل ایک ؛ اور اس کے طلب کرنے والے انیک۔ اب اسکی ایک شکل تو یہ ہے کہ بھیجنے والا ایک ہی فائل کو یکے بعد دیگرے طلب کرنے والوں کے موبائل میں الگ الگ سینڈ کرتا رہے، فرض کریں کہ فائل ایک جی بی کی ہے اور اس کے طلب کرنے والے دس ہیں ۔ تو یہ تو دس جی بی کی فائل ہوگئی کہ دس مرتبہ الگ الگ بھیجنی پڑے گی۔ ظاہر ہے اس میں وقت کا زیاں بھی ہے اور درد سر بھی۔ اس سر دردی سے بچنے کیلئے شیئر اٹ ایک فیچر دیتا ہے جس میں گروپ شیئرنگ ہوتی ہے، یعنی فائل ایک ہی دفعہ میں سب موبائلوں میں سینڈ ہوگی، الگ الگ سینڈ کرنے کی حاجت نہ ہوگی۔۔۔۔ آئیے گروپ شیئرنگ کا آسان سا طریقہ دیکھتے ہیں . .
❶ سارے موبائل سامنے رکھ لیجئے اور کسی ایک موبائل میں receive پریس کیجئے
❷ بقیہ تمام موبائلوں میں send پھر next کا اوپشن پریس کرتے چلے جائیں۔
❸ ساتھ ساتھ کنیکٹ بھی کرلیں
❹ اب مطلوبہ فائل بھیجیں اور تمام بیماروں کی شفا یابی کا سامان بیک جنبش کِلِک بہم پہنچائیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکتوبی طریقہ قریب الی الفہم کرنے کیلئے یہ ایک مختصر سی ویڈیو کا یوٹیوبی لنک
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکتوبی طریقہ قریب الی الفہم کرنے کیلئے یہ ایک مختصر سی ویڈیو کا یوٹیوبی لنک











بہت عمدہ