Friday 12 August 2016

درس نظامی کے اساتذہ متوجہ ہوں

0 comments
درس نظامی کے اساتذہ متوجہ ہوں
🖋 راہی حجازی

بر صغیر کے مدارس اسلامیہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ پڑھائی رفتہ رفتہ رفتار پکڑ رہی ہے۔ کچھ اساتذہ کو نئی کتابیں ملی ہونگیں،کچھ کی کتابیں تبدیل ہوئی ہونگیں اور کچھ درسگاہِ مدارس میں مسندِ تدریس پر اپنا *ڈیبیو* کررہے ہونگے۔ ولولے نئے ہونگے تو امنگیں جواں ہونگیں۔ مفوضہ کتابوں کے متعلقات و شروح تلاش کئے جارہے ہونگے، خريدے جارہے ہونگے، جمع کئے جارہے ہونگے، ڈاؤنلوڈ کئے جارہے ہونگے۔ مندرجہ ذیل پہلا لنک اسی تناظر میں ہے۔ یہ لنک جس سائٹ پر لیجائے گا اس پر درس نظامی کی چند کتابیں جیسے ترمذی، ہدایہ،اصول الشاشی وغیرہ کے دروس اپلوڈ کئے گئے ہیں جنکو متعلقہ اساتذہ نے درسگاہ میں القاء فرمایا ہے۔ یہ دروس درسگاہ کے پورے روایتی موڈ کے ساتھ ریکارڈ کر سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے ہیں۔پی ڈی ایف میں بھی ہیں اور اوڈیو میں بھی۔ اس پوسٹ کے ذریعہ بس یہی علمی وقیع سوغات آپ حضرات کی خدمت میں پہنچانی مقصود ہے کہ لنک کو پریس کرتے ہوئے سائٹ پر جائیے۔ اولا چیک فرمائیں کہ آپ سے متعلق کسی کتاب کے دروس ہیں یا نہیں؟ اگر ہوں تو ثانیا انکو ڈاؤنلوڈ فرما لیں۔ اسباق الگ الگ بھی ڈاؤنلوڈ کئے جاسکتے ہیں اور پورا بنڈل ایک ساتھ بھی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ بنڈل ڈاؤنلوڈ کرنے کی صورت میں جو فائل ڈاؤنلوڈ ہوگی وہ *زپ شدہ* ہوگی۔ اس زپ شدہ فائل کو ان زپ کریں گے تو تو اسباق کی اوڈیو فائلیں نظر آئیں گی، ورنہ نہیں۔۔۔۔ لہذا بنڈل ڈاؤنلوڈ کرنے کی صورت میں فائل کو ان زپ کرنا ہرگز نہ بھولیں۔۔۔۔ نیز ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یوسی براؤزر بہتر رہے گا کہ وہ نسبتا تیز رفتار بھی ہے اور کم خطرات والا بھی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
ان زپ کرنے کا طریقہ: زپ والی فائل کو دو تین سکینڈ تک دباکر رکھیں گے تو ٹک کا نشان لگ جائے گا۔ پھر اوپر انتہائی دائیں جانب تین نقطوں ::: کو پریس کریں گے تو exrract to current folder لکھا ہوا نظر آئے گا۔ اس پر پریس کردیں، فائل ان زپ ہوجائے گی۔ مزید وضاحت کیلئے اسکرین شاٹ نمبر ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔۔ اگر آپ کے موبائل میں ان زپ کا یہ فیچر نہ ہو تو پھر لنک نمبر کو پلے اسٹور میں کھولتے ہوئے ایک اپلیکیشن بنام: 7zipper انسٹال فرما لیں، بعد انسٹال ہونے کے پھر اِس ایپلیکیشن کی مدد سے فائل کو ان زپ فرما لیں
دروس کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ: یہ طریقہ بشکل اسکرین شاٹس (ایک سے تین میں) بیان کردیا گیا ہے، وہیں ملاحظہ فرما لیجئے



لنک ❶۔۔۔۔ دروس 
لنک ❷۔۔۔۔ 7zipper
لنک ❸: ٹیلی گرام پر ہمارے چینل کا لنک