Monday 18 July 2016

خاموشی ہزار نعمت 🖋راہی حجازی

0 comments
خاموشی ہزار نعمت
🖋راہی حجازی

سوشل میڈیا فیس بک و واٹس ایپ وغیرہ پر،گروپ یا پرسنل میں اگر آپ کوئی علمی،موبائلی یا 'مشتمل بر ٹیکنالوجی' سوال کریں اور سامنے والا خاموش رہے تو اسکی یہ خاموشی عدمِ علم یا کتمانِ علم یا علمی غرور و خود سری ہی کی غماز و عکاس نہیں ہوتی، اور بھی مقاصد ہوسکتے ہیں جنکی بنا پر وہ چادرِ خاموشی تانے رہتا ہے۔۔۔ بقول ہمارے چچا چھکن: سوشل میڈیا پر سوال کے جواب میں خاموشی کے تین مطلب ہوتے ہیں (اگرچہ تتبع و اجتباء سے اور بھی مقاصد ہاتھ لگ سکتے ہیں )

ایک: جواب معلوم نہیں۔۔۔۔ خاموشی

دوسرے: بندہ خدا! اتنے بدیہی اور بنیادی سوال کا جواب تجھے خود کیوں معلوم نہیں؟ گوگل کے ہوتے یہاں کیوں پوچھ رہا،گوگلنک کرلے سب کچھ خود جان لے۔۔۔۔۔ خاموشی

تیسرے: جواب معلوم تو ہے مگر سامنے والا و ما اوتیتم من العلم الا قلیلا میں آتا ہے، جواب کو سمجھنے کیلئے علم کے جس مستوی کی ضرورت ہوتی ہے،سامنے والے میں مجیب اس مستوی کو مفقود پاتا ہے۔۔۔۔ سو خاموشی ہزار نعمت

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔