سراجی کے طلبہ متوجہ ہوں
✒ راہی حجازی
فرینڈ لسٹ میں اہل علم بھی ہیں جنکو وقتا فوقتا تقسیم میراث کے
مسائل سے سابقہ پڑتا ہوگا۔ فن میراث پڑھائی اور امتحان کے زمانے تک تو یاد رہتا
ہے، بعد ازاں اس پر بھول بھلیوں کے گرد کی موٹی تہہ بیٹھ جاتی ہے اور تقریبا سب
نسیا منسیا ہوجاتا ہے، لیکن عملی زندگی میں تقسیم ترکہ اور میراث کے مسائل سے
سابقہ پڑنا ناگذیر و لابدی ہے، ایسے میں جو حضرات کتاب سے مراجعت کرتے ہوئے ممکنہ
جواب تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں انکے لئے یہ ایپلیکیشن کافی ممد و معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ زیر نظر ایپلیکیشن کیلکولیٹر کی طرح کام
کرتی ہے۔ جتنے رشتہ دار حیات ہوں سب کے نام پر ٹک ✔ لگائیے، ایک سے زائد اگر ہوں، جیسے پانچ بھائی تو ہندسے پہ پانچ
بار انگلی پریس کیجئے۔ اس کے بعد حساب کا بٹن دبا دیجئے، جھٹ سے تفصیل سامنے۔ جنکو
حصہ مل رہا ہوگا انکے حصے کی بھی تفصیل سامنے ۔ اور جو محروم و محبوب ہونگے انکا
بھی بیان سامنے
اہم ترین نوٹ: ایپلیکیشن صرف
علماء کیلئے ہے اور جو علماء ایپلیکیشن استعمال کریں وہ اپنی ذمہ داری پہ استعمال
کریں، اونچ نیچ ہونے کی صورت میں راہی حجازی ذمہ دار نہ ہوگا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھائی صاحب کلکولیٹر کا لنک بھیجیں