Monday 18 July 2016

روزہ . . . . . . . ✒راہی حجازی

0 comments
روزہ
راہی حجازی
ایک صاحب مٹھائی کا ڈبہ لئے چچا چھکن کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہدیہ پیش کیا۔ چچا چھکن نے استفسار بجائے زبانی کرنے کے نینی کیا کہ یہ کس خوشی میں؟؟.......... کہا کہ حضرت! اللہ تعالی نے لڑکی کے بعد لڑکے سے بھی نواز دیا ہے،بس اسی خوشی میں ہے.......... اوہ اچھا اچھا......... ما شاء اللہ بھئی ما شاء اللہ۔۔۔ مبارک ہو ــــــ چچا چھکن نے مٹھائی کا ڈبہ کھولتے ہوئے کہا، ساتھ میں دعائیں بھی دیں ــــــ کچھ دیر بعد وہ صاحب گویا ہوئے: چچا جان کسی اچھے سے نام کی تلاش تھی!!!.......... اچھاااااا.......... تمہارا نام اسلم ہے تو اس وزن پر احمد نام رکھ لو.......... جی چچا جان! تھوڑا یونیک سا نام چاہ رہا تھا.......... ٹھیک ٹھیک۔۔۔۔ تو صحابہ کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ لو۔۔۔۔ آاااا شرحبیل نام رکھ لو۔۔۔۔ یونیک بھی ہے۔ جلدی سے شہر میں اس نام کا کوئی ملے گا بھی نہیںــــــ چچا چھکن نے پان کا بیڑا منھ میں رکھتے ہوئے کہا ــــــ جی چچا جان! نام تو واقعی یونیک ہے مگر خالص عربی ہے۔ ہمارے قصباتی و دیہاتی ماحول میں ش اور ح کو مخرج سے کون نکالتا ہے ؟۔۔۔ میں یہ چاہ رہا تھا کہ کوئی ایسا نام مل جاتا جو ایک تو بڑی لڑکی کے نام کے وزن پر ہوتا۔ دوسرے یہ کہ اس میں تھوڑی سی ‌‌"‌‌اردویت" بھی ہوتی کہ خالص عربی نام ہمارے دیار میں صحیح لئے نہیں جاتے .......... ہممممم .......... صاحب زادی کا نام؟؟.......... جی اُسکا نام روزی ہے! ــــــ چچا چھکن جو نیم دراز تھے بیٹھے،اگلدان میں پیک تھوکی، منھ صاف کیا اور نیم دراز ہوتے ہوئے فرمایا ــــــ تو اِسکا نام روزہ رکھ لو روزہ!

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔