Monday 18 July 2016

ٹول بوکس - دیوارِ چمن سے زنداں تک ✒ راہی حجازی

0 comments
دیوارِ چمن سے زنداں تک
 راہی حجازی
حضرات قارئین کرام!
زیر نظر لنک ایک ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری لنک ہے، نام ہے اسکا ٹول بوکس۔ بعض موبائلوں میں یہ ایپلیکیشن موبائل کے ساتھ جہیز میں آتی ہے، بلٹ ان ۔ آپ کے موبائل میں اگر یہ پہلے سے ہو تو سبحان اللہ سبحان اللہ، نہ ہو تو پلے اسٹور زندہ آباد ۔۔۔۔۔۔۔ کام اس ایپ کا یہ ہے کہ اس میں ایسی پانچ ایپلیکیشنز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جنکو آپ ہمہ وقت اپنے سامنے رکھنا چاہتے ہوں، جنکی ضرورت بار بار اور بکثرت پڑتی ہو۔ انتخاب کر چکنے کے بعد آپ خواہ واٹس ایپ پر ہوں یا فیس بک پر، ویڈیو دیکھ رہے ہوں یا اوڈیو سن رہے ہوں،دیوار چمن پر ہوں یا زنداں میں، مقتل میں ہوں یا گلزار میں،بخاریٰ میں ہوں یا سمرقند میں،کشمیر میں ہوں یا کنیا کماری میں،کراچی میں ہوں یا پشاور میں، ہر سفر میں آپ کا ہم سفر:"‌‌ایئر ٹیل" کے قبیل سے: ہر مقام و مکان میں آپ کا ہم سفر ‌‌"‌‌ٹول بوکس" ہوجاتا ہے۔ راہِ سرفنگ میں اگر ٹول بوکس کی معیت حاصل ہوجائے تو پھر سب لغات اور سارے ٹرانسلیٹرز اطلاقئے بایں معنی مسترد ہوجاتے ہیں کہ اب آپکو مستقلا اور باھتمام موبائل کے ایپلیکیشنز مینو میں جاکر مطلوبہ ایپ اولا ڈھونڈھنے ثانیا کھولنے کی ضرورت نہیں رہتی،نہیں نہیں مردانِ ہوش، ٹول بوکس ہے ناں بوس، بس ٹول بوکس کھڑکھڑائیے اور مطلوبہ ایپ: اون د اسپاٹ نظر کے سامنے پائیے۔ مثال کے طور سے آپ کسی کتاب کا مطالعہ فرما رہے ہیں، اثناء مطالعہ کسی لفظ کی تعلق سے لغت و ڈکشنری دیکھنی ناگزیر و لابدی ہوگئی تو لغت دیکھنے کیلئے باقاعدہ کتاب سے باہر نکل کر پھر ایپلیکیشنز مینو میں جاکر ڈھیر ساری ایپلیکیشنز میں مطلوبہ "قاموسی اطلاقیہ"کھولنے کی ضرورت نہیں ہے، بس جہاں ہیں وہیں ٹول بوکس کے آئیکون کو پریس کیجئے، قاموسی اطلاقیہ فورا سامنے، لفظ دیکھا، معا بعد کتاب پر واپس، مطالعہ پھر شروع۔ یوں آپ بہت سا وقت (جوکہ سونے سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے، اثمن من الذھب) بچا لے جائیں گے۔ ہاں یہ امر ضرور لازمی ہے کہ جن ایپلیکیشنز کو آپ کے نزدیک ترجیحی بنیادوں پر تقدم حاصل ہے انکو منتخب کرنے اور ان پہ ٹک  لگانے کا مرحلہ شوق آپ کو خود طے کرنا ہوگا، اس میں راہی حجازی آپکی کوئی مدد نہیں کرسکے گا۔ ایک بار منتخب کرنے کے بعد تغیر و تبدل کرنا چاہیں تو ایپلیکیشن اسکی بھی اجازت دیتی ہے
نوٹ: دو اسکرین شاٹ منسلک تحریر کئے جارہے ہیں۔ ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری ڈاؤنلوڈ لنک : https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fplay.google.com%2Fstore%2Fapps%2Fdetails%3Fid%3Dcom.toolbox.shortcuts&h=oAQEhDS39

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔